پشاور: (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کردئیے۔
مشیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ریاض انورکا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سروس دوبارہ بحال کر دیں،صحت کارڈ سروس میں مزید اصلاحات اور انتظامی کوتاہیاں دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی سے صحت کارڈ سروس بند تھا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر فنڈز جاری ہوا،ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں غیر ضروری ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی۔
ان کاکہنا تھا کہ ایم ٹی آئیز ہاسپٹلز مریضوں کے علاج پر توجہ دیں،ہسپتالوں میں نئے بلڈنگ بنانے کی بجائے مریضوں کی دیکھ بھال،سہولیات پر توجہ دیں گے۔