کوئٹہ: (دنیانیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 25 سالہ مریض فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں لایا گیا ، مریض کے خون میں کانگووائرس کی موجودگی کی لیبارٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوگئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال کانگووائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 57ہوگئی ہے جبکہ 18 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے ۔
علاوہ ازیں کانگو وائرس میں مبتلا بلوچستان سے کراچی کے نجی ہسپتال (آغا خان) میں لائے گئے مزید 7 مریض روبصحت ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کر رکھاہے۔