پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لئے مقررہ سینٹروں کی 100 میٹر حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پشاور انتظامیہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانی سینٹروں کے قریب کسی بھی قسم کی کتب، گائیڈ، حل شدہ پرچوں پر پابندی ہوگی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق مواد سمیت الیکٹرانک ڈیوائسز،موبائل فون پر بھی پابندی عائد ہوگی، امتحانی عملے، پولیس اور دیگر افراد کے بھی موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا پابندی کا اطلاق 25 اور 26 نومبر کو دو دن کے لئے ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔