کیا دہی کا استعمال ذیابیطس سے بچنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے؟

Published On 03 March,2024 11:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک )ماہرین کی جانب سے دہی کا استعمال کرکے ذیابیطس سے بچنے سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی گئی۔

 ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ کچھ افراد میں جینز یا خاندانی تاریخ کے باعث ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،مگر اچھی بات یہ ہے کہ دہی کھانے کی عادت سے آپ اس دائمی مرض سے خود کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

ماہرین کےمطابق ہر ہفتے کم از کم 2 کپ دہی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، اس سے قبل 2022 میں ایک طبی تحقیق میں دہی کھانے سے صحت پر مرتب فوائد پر روشنی ڈالی گئی تھی، اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی یا اس جیسی دودھ سے بنی مصنوعات کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دودھ سے بنی مصنوعات بالخصوص کم چکنائی والی مصنوعات ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتی ہیں،اس کے مقابلے میں سرخ اور پراسیس گوشت کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھاتا ہے۔