پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں یکم رمضان المبارک سے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال ہو گئی۔
صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایک سال بعد صحت کارڈ کی بحالی خوش آئند قرار دی جا رہی ہے، حکومتی ترجمان کے مطابق صحت کارڈ پر خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق عوامی فلاح کیلئے شروع کئے گئے تمام منصوبوں کا نئے سرے سے آغاز کیا جائے گا، پناہ گاہوں کی بحالی کے ذریعے مزدور طبقے کیلئے سحرو افطار کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔