ڈریپ نے بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

Published On 17 March,2024 05:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈریپ نے بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔

سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار دے کر بارپون سسپنشن 100 ایم جی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ڈریپ کے مطابق بارپون سسپنشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے، کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔

ترجمان ڈریپ نے کہا کہ کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے، فارمیسیز بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں، ڈاکٹرز اور مریض بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔