اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور ڈریپ نے گزری کے میڈیکل سٹور اور گودام میں چھاپہ مار کر ایک کروڑ مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات تحویل میں لے لیں۔
ایف ائی اے کے مطابق پکڑی گئی ادویات ملیریا، بخار اور کینسر کے امراض میں بھی استعمال کی جاتی ہیں، کئی ادویات کی قیمتیں بھی تبدیل کی گئی ہیں، ادویات کا سٹاک تحویل میں لیکر تین ملازموں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق برآمد ہونے والی اینٹی بائیوٹک کے لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، میڈیکل سٹور اور گودام کا مالک فرار ہو گیا۔