نیویارک:(ویب ڈیسک) موٹاپا کم کرنے کی سرجری موٹے افراد کےگردوں کا ٹرانسپلانٹ کرانے میں بھی مددگار ہے۔
جرنل آف دی امریکن کالج آف سرجنز میں شائع ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق موٹاپا ان وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے کچھ مریضوں کو ٹرانسپلانٹ کیلئے انکار کر دیا جاتا ہے۔
تاہم محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کی سرجری نہ صرف مریضوں کے وزن کو کم کرکے انہیں محفوظ طریقے سے ٹرانسپلانٹ کا اہل بناتی ہے، بلکہ یہ صحت کے دیگر مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔
مطالعے میں جنوری 2019 سے جون 2023 تک گردے کی بیماری کے آخری مرحلے کے 183 مریضوں کا جائزہ لیا گیا جس میں سے چھتیس افراد نے وزن کم کرنے کی سرجری کروائی اور پھر 10 نے گردے کا ٹرانسپلانٹ کروایا۔
واضح رہے جن مریضوں نے دونوں آپریشن کروائے ان کے وزن میں ٹرانسپلانٹ کے وقت 27 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ان کا ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس پر بھی بہتر کنٹرول پایا گیا۔