جینیوا: (ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے تمباکو کے استعمال پر رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کا عادی بنانے کیلئے پھلوں کے فلیور استعمال کررہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ تمباکو انڈسٹری سکولوں میں جا کر بچوں کو نکوٹین کا عادی بنارہی ہے، بچوں کو تمباکو اور نکوٹین کا عادی بناناسنگین ترین جرم ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک سگریٹس 16 ہزار فلیورز میں فروخت کیے جارہے ہیں، بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کیلئے سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور خوشنما ذائقوں والے الیکٹرانک سگریٹس پرپابندی لگائی جائے۔
عالمی ادارہ صحت نے تمباکو انڈسٹری کی دھوکا دہی پرمبنی مہمات سے متعلق بچوں کو آگاہی دینے کی اپیل کردی۔