بلوچستان: 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 3جون سے ہوگا

Published On 30 May,2024 11:38 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 3جون سے شروع ہوگی۔

محکمہ صحت کے مطابق 7 روزہ مہم میں 18 لاکھ 84 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا، انسداد پولیو مہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن،چاغی، ڈیرہ بگٹی، دکی میں چلائی جائے گی۔

محکمہ صحت حکام کا بتانا ہے کہ پولیومہم جعفرآباد،خضدار، قلعہ سیف اللہ،لسبیلہ، لورالائی ،مستونگ میں چلائی جائے گی، نصیر آباد، نوشکی، سبی، صحبت پور، اوستہ محمد اور ژوب میں بھی انسدادپولیو مہم ہوگی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال پولیووائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔