کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں 11 ہزارغیر رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو رجسٹرڈ کر کے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
ایوان میں قرارداد رکن اسمبلی اصغر علی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت نے 29 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کا خوش آئند فیصلہ کیا ہے۔
قرار داد کے مطابق بجلی نہ ملنے کی وجہ سے ہرسال زمینداروں کی فصلیں خشک ہو جاتی ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، صوبائی حکومت 11 ہزار غیررجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرے تاکہ مسئلہ حل ہوسکے۔
ایوان نے بحث کے بعد غیررجسٹرڈ ٹیوب ویلز کو رجسٹر کر کے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔