ریکوڈک منصوبہ: بیرک گولڈ نے بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی

Published On 21 May,2024 10:24 pm

کوئٹہ: (دنیا نیو) ریکوڈک منصوبہ کے حوالے سے بیرک گولڈ نے بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق 71 کروڑ روپے کی ادائیگی بیرک گولڈ نے ایڈوانس رائلٹی کی مد میں کی، ریکوڈک میں سونا، تانبا نکالنے کے منصوبے پر بیرک گولڈ کمپنی کام کر رہی ہے۔

محکمہ معدنیات کے مطابق ریکوڈک منصوبے سے پیداوار کا آغاز 2028 میں ہوگا، منصوبے کے منافع میں بلو چستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔