کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کرغزستان میں پھنسے طالب علموں کی معاونت کے احکامات جاری کر دیئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام طالب علموں کو پی آئی اے کی پروازوں سے واپس لایا جائے گا، واپسی کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، صوبائی وزیر بخت کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی میر زرین مگسی فوکل پرسن ہوں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ نامزد فوکل پرسن طالب علموں کی بحفاظت واپسی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔
صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے کہا کہ والدین اور طالب علموں کو درپیش پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے، طالب علموں کی واپسی کے لئے پی آئی اے میں بکنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔