کوئٹہ : عید قربان قریب آتے ہی کانگو وائرس کے وار،2 مریض رپورٹ

Published On 11 June,2024 02:27 pm

کوئٹہ: (دنیانیوز) عید قربان قریب آتے ہی کانگو وائرس نے سراُٹھا لیا ، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں دومریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبے میں ایک اور مریض کو داخل کرلیا گیا ، مریض کو بخار اور پلیٹ لیٹس کم ہونے کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا۔

ہسپتال ذرائع کےمطابق 2 مریضوں کی رپورٹس میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے ، رواں سال کانگو کے مریضوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔