پشاور:(دنیا نیوز) محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی رپورٹ جاری کر دی۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ہوئے، بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک میں 3، 3، خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیموں پر 1، 1 حملہ رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 15 حملوں میں پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات 13 پولیس اہلکار شہید اور 36 زخمی ہوئے، باجوڑ میں 9 اہلکار شہید جبکہ 30 اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں 1، 1 اہلکار شہید ہوا جبکہ بنوں، خیبر اور لکی مروت میں 1، 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔