اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیل کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Published On 06 June,2024 04:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیل کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیل کے لئے درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو تو اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے اور عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، نیب، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن کی انکوائری ہو تو اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔

اسد قیصر کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔