کراچی : (ویب ڈیسک ) گھر دفتر یا کسی مارکیٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اگر آپ کا سانس پھول جاتا ہے تو یہ معمولی بات نہیں آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کئی بار سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے یہ صورتحال آپ کی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
بہت سے لوگ سانس پھولنے کو اسے نارمل سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، تاہم ایسا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، دراصل سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنا کوئی عام بات نہیں ہے بلکہ یہ بہت سی بیماریوں کی علامت ہے۔
ماہرین کے مطابق سانس کی تکلیف دو وجوہات سے ہوتی ہے، پہلا یہ کہ آپ کے پھیپھڑے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے اور آکسیجن کی سطح کم ہے، ایک اور وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کا دل ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خون کی گردش درست نہیں ہے جس سے دل پر اضافی دباؤ پڑتا ہے اور سانس پھولنے لگتی ہے۔
اگر آپ کو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کی تکلیف محسوس ہوتی ہے تو آپ کو دمہ کا مسئلہ ہو سکتا ہ، سیڑھیاں چڑھنے کے دوران سانس کی تکلیف ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پھیپھڑوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
سانس پھولنے کا مسئلہ موٹاپے کے شکار افراد میں بھی زیادہ ہوتا ہے ، وزن بڑھنے کی وجہ سے پھیپھڑوں کی دیواروں پر اضافی وزن پڑنا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مسلز کو گہرے سانس لینے اور تیز سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے، اس کی وجہ سے اعصابی نظام کا سانس لینے کا کنٹرول خراب ہو جاتا ہے۔
جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کے پھیپھڑے اندر سے خراب ہو جاتے ہیں اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کو سانس لینے میں تکلیف ہوسکتی ہے۔