ساؤ پاؤلو: (ویب ڈیسک) برازیل کے ساؤ پالو ہوائی اڈے کے علاقے میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہو گیا۔
برازیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر جو اس ماہ کے اوائل سے پناہ گزین کا درجہ حاصل کرنے کی درخواست کرنے کے منتظر افراد کے لئے ہوائی اڈے کے ایک علاقے میں موجود تھا، اس میں منکی پاکس سے مطابقت رکھنے والی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
حکام نے یہ نہیں بتایا کہ جس مسافر کو ہسپتال بھیجا گیا تھا وہ اپنے آبائی ملک سے آیا تھا یا پھر کہیں اور سے آیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ڈبلیو ایچ او نے افریقہ میں وائرس کی ایک نئی قسم تیزی سے پھیلنے کے بعد دو سال میں دوسری بار منکی پاکس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔