پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: ڈاکٹر مختار بھرتھ

Published On 14 September,2024 07:33 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل کوآرڈینیٹر انوارالحق نے انسدادِ پولیو مہم سے متعلق ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان وزارتِ صحت نے کہا کہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 115 اضلاع میں مقررہ ہدف کے 97 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم اپنے آخری مراحل میں ہے، والدین اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، پولیو کے مکمل خاتمے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، پانچ سال تک کے تمام بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مشترکہ کوششوں اور بہتر حکمتِ عملی کے تحت بہت جلد پولیو وائرس کی سرکولیشن پر قابو پالیں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے