پیپلز پارٹی کی نو منتخب سینیٹر دختر تھر کیشو بائی روایتی لباس میں ایوان میں پہنچیں، حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی کے 12، تحریک انصاف کے 6، ن لیگ کے 15، نیشنل پارٹی کے 2، جے یو آئی ف کے 2 ، پختون خوا میپ کے 2 ، 10 آزاد، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور فنکشنل لیگ کا ایک ایک سینیٹر شامل ہے۔
یہ خب بھی پڑھیں:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا
دوسرے مرحلے میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی ہوگا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار 12 بجے تک اپنے کا غذات نامزدگی سینیٹ سیکر ٹریٹ میں جمع کرائیں گے جبکہ دن 2 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔
شام 4 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب ہو گا جس کے بعد منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الگ الگ حلف اٹھائیں گے اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا ۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے ایک سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں خفیہ ووٹنگ ہوگی۔