آگ واپڈا ٹاؤن جے ٹو بلاک کے رہائشی شاہد نوید کے گھر کے سرونٹ کوارٹر میں لگی جس سے میاں بیوی اور دو بچے بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے گھریلو ملازمین گرین ٹاؤن کے رہائشی تھے اور بالائی منزل پر سرونٹ کوارٹرز میں مقیم تھے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ایس پی صدر عادل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔ پولیس نے چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔