نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب، سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا

Last Updated On 23 March,2018 09:05 pm

 پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی یوم پاکستان کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا کہ باہمی عزت اور برابری کی بنیاد پر بھارت سے پرامن اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں

تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں کے ذریعے جدوجہد پاکستان کو اجاگر کیا تو شرکاء نے بھرپور داد دی۔تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا اور بچوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔