'عدم برداشت جیسی عفریت سے چھٹکارا پانے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے'

Last Updated On 23 March,2018 08:29 pm

پاکستان سویٹ ہومز اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کا جذبہ لائق تحسین ہے، قوم کی بے شمارقربانیوں کے باعث وطن عزیز میں امن بحال ہوا، پاکستان کے اندر امن کے اجالے ہم سب کو نظر آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر سویٹ ہوم میں تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان ٹیلی وژن آئندہ ہفتے سویٹ ہوم کی رکنیت کیلئے مہم شروع کرے گا۔