فرانس: مسلح شخص کی سپر مارکیٹ میں گھس کر فائرنگ، 2 جاں بحق

Last Updated On 23 March,2018 06:57 pm

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں دو شخص گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص خود کو دہشت گرد تنظیم کا رکن بتاتا ہے ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سپر مارکیٹ میں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ واقعے سے چند گھنٹے پہلے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔ حکام دونوں واقعات میں تعلق کا جائزہ لے رہے ہیں۔