ہر قسم کا مارشل لاء مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

Last Updated On 23 March,2018 05:19 pm

جناح پارک پشاور میں یوتھ فیسٹویل سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان ہے۔ائندہ ملک میں مارشل لا لگنے نہیں دیں گے یہاں اسلامی اورجمہوری نظام چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی لوگ مارشل لا کا نفاذ چاہتے ہیں۔ لیکن ملک میں صرف آئین چلے گا۔

ا سراج الحق نے کہا کہ شیخ رشید کی جوڈیشل مارشل کی تجویز کو کہیں پذیرائی نہیں مل رہی، ہر قسم کا مارشل لا مسترد کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کرے گا تو سب سے پہلے میرا ہاتھ اور اس کا گریبان ہو گا، کچھ لوگوں کو جب تک شیروانی نہ پہنائی جائے وہ کسی بات پر خوش نہیں ہوتے۔