لاہور (دنیا نیوز ) ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف وزیراعلیٰ نہیں کرسکتے،،آج تو وہ بھی نہیں جو ہیلی کاپٹر پر سیر کرتے ہیں ۔۔چیف جسٹس نے سرگودھا میڈیکل کالج کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف وزیر اعلیٰ نہیں کرسکتے، سرگودھا میں کالج کی انسپیکشن کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کریں، آج تو وہ بھی نہیں ہیں جو ہیلی کاپٹر پر سیر کرتے تھے۔ ہفتہ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا تھا ۔ اس سے قبل وہ لاہور میں میو ہسپتال، ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج ، سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ کراچی میں وہ جناح ہسپتال کی انسپکشن بھی کرچکے ہیں۔