انہوں نے کہا کہ سپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کی جانب سے بہت سے کیسز کو جبراً دبا دیا گیا جس کی وجہ سے ان کا کچھ علم نہیں ہوسکا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی حقیقت کو سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے ۔شہباز شریف کے دعویٰ کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی، کی حقیقت جانچنے کو بھی یہ سب کافی ہے۔ پنجاب حکومت کے جس بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔ https://t.co/UyDW6oTgfy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 26, 2018