کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے طے شدہ فیصلہ دیا، ثبوت اور شواہد کو دیکھا ہی نہیں گیا۔ دو تہائی اکثریت والے فیصلے میں 4 ارکان کے دستخط مشکوک تھے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا مقصد متحدہ کو کمزور کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو کراچی میں سیاست کا موقع دیا گیا۔ ایم کیو ایم کا نشان پتنگ چھین کر بہادر آباد والوں کو دیا گیا۔ پتنگ بہادر آباد والوں کو ملی لیکن ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ جو ایم کیو ایم کو بچا سکتا تھا، اسے ہٹا دیا گیا۔
فاروق ستار نے بہادر آباد والوں کو انٹر پارٹی الیکشن کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بات چیت کیلئے بھی تیار ہیں جبکہ اس کے بعد پارٹی سربراہ کا الیکشن بھی کر وا لیا جائے۔