لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ کہتی ہیں کہ وہ وزیر اعظم بننے کی خواہش نہیں رکھتی، سیاست ایک پیچیدہ عمل ہے، دیگر شعبوں میں کام کر کے زیادہ مؤثر انداز میں انسانیت کی خدمت ہو سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں تعلیم اور صحت جیسے مسائل پر توجہ ہی نہیں دی جاتی۔ ایک سوال پر ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کو اگر ووٹ دینے کا موقع ملا تو اس جماعت کو ووٹ دیں گی جس کے منشور میں تعلیم اور خواتین کو با اختیار کرنے کی بات ہو۔
ملالہ سے نفرت کرنے والوں سے متعق ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو کوئی شکایت ہے یا کوئی مسئلہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں تو وہ بخوشی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔