آپ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں؟ چیف جسٹس کا صحافی سے مکالمہ

Last Updated On 31 March,2018 03:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت کے دورن چیف جسٹس سینئر صحافی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں؟ جو کچھ کر رہا ہوں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کر رہا ہوں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اہم کیسز کی سماعت کی۔ صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا میں نے کراچی تبدیل دیکھا ہے، ساحل سمندر بھی صاف ہوگیا، کچرا بھی اٹھ رہا ہے۔ سینیئر صحافی سے کہا آپ لوگ سمجھتے ہیں میں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں ؟ یہ سب صرف شہریوں کیلئے کر رہا ہوں۔ مظہر عباس بولے آپ کے حکم کے باوجود خالد بن ولید روڈ پر بلند عمارتیں بن گئیں، آدھی کارساز روڈ کو حساس ادارے نے بند کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کس نے سڑک بند کر رکھی ہے؟ ابھی کھلواتے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کیس میں چیف جسٹس نے کہا میری بیٹی نے بھی بعد از مرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔