قوم جان چکی، عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

Last Updated On 05 April,2018 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے 28 جولائی کے بعد سے پورے ملک کا موسم خراب ہے، آصف زرداری اور عمران خان جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی عمران خان سے جنگ ہوگی، ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کئی دفعہ وہ جنگیں کر چکے ہیں، لاہور کے جلسے کے بعد ان کا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی موسم 70 سال سے بادلوں کے نیچے ہے، کبھی بادل اوپر ہو جاتے ہیں، امپائر نے غلط سائیڈ فیلڈنگ کرا دی، اب سنبھالا نہیں جا رہا۔