کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد سعید غنی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر قائمخانی کی رہائشگاہ پہنچ گیا، پیپلز پارٹی نے شبیر قائمخانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد پی پی پی کراچی ڈیوژن کے صدر سعید غنی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے حال ہی میں پارٹی سے مستعفی ہونے والے رہنما شہر قائم خانی کی رہائشگاہ پہنچا۔ تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی شبیر قائم خانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، ابھی وہ گھر پر ہیں اور فیملی کو ٹائم دے رہے ہیں، ان کا سیعد غنی سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وفد کی آمد انکے لیے باعث خوشی ہے، اب بھی یہی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم پھر سے ایک ہو جائے۔