نواب شاہ: (ویب ڈیسک) بار بار بچانے کے باوجود نوازشریف نے پیٹھ میں چھرا گھونپا، میاں صاحب جمہوریت اور ملک نہیں صرف اپنی ذات کیلئے سیاست کرتے ہیں۔
نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ییپلزپارٹی بہت بڑی طاقت ہے، لوگوں کونظرنہیں آتی۔ آراو الیکشن نے ہمیں پنجاب میں جیتنے نہیں دیا۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سونامی کراچی سے شروع ہوئی اورخیبرپختونخوا میں جاکرختم ہوئی۔ جمہوریت کے مفاد میں الیکشن کوتسلیم کیا تھا، ویسے تو ڈیڑھ سال بعد ہی میاں صاحب کی حکومت ختم ہوجانی تھے لیکن مضبوط کیا۔ اگراس وقت عمران کیساتھ سینیٹ، قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجاتے توحکومت نہ چلتی۔
نوازشریف نے ہمیں اچھا صلہ نہیں دیا، موجودہ حکومت نے خزانہ خالی کردیا ہے۔ بہت سارا حساب لینا ہے، وقت آئے گا حساب پارلیمنٹ میں لیں گے۔ الیکشن میں ہرکسی کوسیاست کا حق ہے۔ نواب شاہ میں اپنی بہن فریال تالپور کی سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اصل کام میری بہن فریال تالپورنےکیا، جب ہم جیلوں میں تھے فریال تالپور نے پارٹی کو متحد رکھا۔ ہمیں ترقیاتی کاموں پر فریال تالپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں کام کرتے ہیں، پچیس سال سے پانی کی کمی کا رونا رو رہے ہیں۔ موجودہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے۔ آصف زرداری نے ذاتی اکاؤنٹ سے نواب شاہ پریس کلب کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔