جاتی امرا میں لیگی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

Last Updated On 07 April,2018 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جاتی امرا میں مسلم لیگ نون کا مشاورتی اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی صدرمیاں شہبازشریف سمیت وفاقی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا، اہم امور زیر بحث آئے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پارٹی صدر شہبازشریف اور وفاقی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے حوالے سے حلیف جماعتوں اور اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہونے والی اپنی دو اہم ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دورہ امریکہ، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت جبکہ چیف جسٹس کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیا۔

حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں شہبازشریف نے سینئر قیادت کو چودھری نثار سے ملاقات بارے آگاہ کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کا شفاف اور بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے گا اور پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں اور ناراض رہنماؤں کو منایا جائے گا۔