لاہور: محکمہ صحت کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاج

Last Updated On 05 April,2018 06:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے شہری آئے روز کے احتجاج اور دھرنوں سے سخت پریشان ہیں کیونکہ اب لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بعد محکمہ صحت کے ملازمین بھی مطالبات کی دہائیاں دیتے مال روڈ پر نکل آئے ہیں۔

پنجاب کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے محکمہ صحت کے گریڈ چار سے سات تک کے ملازمین مستقل نہ کیے جانے کے خلاف پنجاب حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چودہ سال سے 12، 12 گھنٹوں سے زیادہ کام کر رہے ہیں لیکن مستقل کیے جانے کا دیرینہ مطالبہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر احتجاج کی باوجود ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو مال روڈ بند کر کے دھرنا دیں گے۔