کوئٹہ: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پیش ہوگئے۔ جیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ چار سال کے دوران 3 وزرائے اعلیٰ آئے، انہوں نے کیا کیا؟۔
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کے کورٹ نمبر پانچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ بلوچستان میں ہسپتالوں، تعلیمی سہولیات اور پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سپرم کورٹ نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہڑتال سے مریض سفر کر رہے ہیں۔ انہوں نے صحت کیلئے مختص بحٹ کی تفصیلات بھی طلب کیں اور چیف سیکرٹری کو کہا کہ اگر وفاق سے کوئی مسئلہ ہے تو بتا دیں، کیا بلوچستان اب بھی پسماندہ رہے گا۔