لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ن لیگ شکست سے دوچار ہے اور ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور ن لیگ اب صرف نام کی جماعت رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ن لیگ شکست سے دوچار ہے۔ مسلم لیگ ن چھوڑنے والے درست فیصلہ کررہے ہیں۔
جنوبی پنجاب کے لوگ شہبازشریف سے مطمئن نہیں، شہبازشریف کے دس سال بدترین آمریت کی مثال ہے، جس کی ایک جھلک صاف پانی سکیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کیساتھ کھڑی ہے۔ جنوبی پنجاب کوان کا حق نہیں ملا، بلخ شیرمزاری اوران کے ساتھیوں کا فیصلہ درست ہے۔