ایک اور رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیار

Last Updated On 17 April,2018 04:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نواز سے پت جھڑ کا موسم ختم نہ ہو سکا۔ ایک اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی میں شمولیت کو تیار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، ملتان تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس راں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آئندہ دو سے تین روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہوچکی ہے جن رکن قومی اسمبلی بلال ورک بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے دو سابق اقلیتی رہنماؤں نے بھی اپنی حکمران جماعت کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں: