کے الیکٹرک کو مکمل گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ

Last Updated On 24 April,2018 03:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اعلان صرف اعلان تک ہی محدود رہا۔ سوئی ناردرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو مکمل گیس کی فراہمی تا حال ممکن نہ ہوسکی۔

کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس کی سپلائی میں اضافے کے بعد کراچی کے صنعتی زونز کو لوڈ شینڈنگ سے استثنیٰ کردیا ہے مگر گذشتہ 26 روز کی لوڈ شیڈنگ سے صنتعکاروں کو لگ بھگ 37 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کے الیکٹرک کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے اس وقت 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو آج سے مکمل گیس فراہم کی جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا شہر میں بجلی بھی ہوگی اور پانی بھی ہوگا، کے الیکٹرک کو جتنی گیس کی ضرورت ہو گی، ہم دیں گے۔ انہوں نے کہا بجلی چوری کرنے والوں کو لوڈشیڈنگ سے ضرور تکلیف ہو گی، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔