کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ٹرک پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد دوسرے روز بھی فضا سوگوار جبکہ شواہد جمع کرنے کا کام جاری ہے، خودکش بمبار کا سر مل گیا۔
پولیس کے مطابق گذشتہ روز پولیس کے ٹرک پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد دوسرے روز بھی کرائم سین اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں:کوئٹہ میں دہشتگرد حملے، 5 اہلکار شہید، 7 زخمی
ائر پورٹ روڈ سے کرائم سین کی ٹیم کو 220 فٹ کے فاصلے پر واقع فرنیچر کے گودام سے خودکش بمبار کا سر، دوسرے اعضاء اور بڑی تعداد میں بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں۔ جائے وقوعہ سے روڈ عام ٹریفک کے لئے بند ہے، ٹریفک کو متبادل راستے سے گزرا جا رہا ہے۔ پنجاب فرانزک لیب کی ٹیم کی آمد آج متوقع ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس ٹرک پر ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں انکے آبائی علاقوں کو پہنچا دی گئیں۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے اہلکار مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔