اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے نوازشریف کو حکومت کی جانب سے آخری بجٹ پر بھی بریف کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا بجٹ 2018 ٹیکس فری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، نواز شریف نے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حکومت کا آخری بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔