سی پیک حقیقت بننے لگا، 2 پاور پراجیکٹس اور ٹرانسمیشن لائنوں پر کام جاری: وزیراعظم

Last Updated On 23 April,2018 11:58 am

پاکستانی تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں مدد ملےگی، سی پیک وقتی نہیں، نسلوں کا منصوبہ ہے: شاہد خاقان عباسی کا سی پیک سیمینار سے خطاب

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک حقیقت بن رہا ہے، ٹرانسمشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، 2 پاور پراجیکٹس عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کراچی میں سی پیک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے اس دوران انھوں نے کہا کہ سی پیک وقتی نہیں، نسلوں کا منصوبہ ہے جس کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی گوادر تک رسائی مل سکے گی، سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک اب حقیقت بن رہا ہے، 2015 تک سی پیک سے کوئی آگاہ نہیں تھا، اس سے پاکستان کو ترقی کی بنیا د ملی ہے منصوبے کے تحت 2 پاور پراجیکٹس عملی شکل اختیار کر رہے ہیں اور ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جارہی ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستانی تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملےگی۔
 

Advertisement