کراچی: (دنیا نیوز) کراچی والوں کی فریاد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سن لی، بجلی بحران کے حل کیلئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کے الیکٹرک حکام سے ملاقاتیں کر کے معاملہ کا حل نکالنے کی کوشش کرینگے۔
خط کا کھیل اب ختم ہوگیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے میدان میں آگئے۔ آج گورنر ہاؤس میں کابینہ برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، کے الیکٹرک کے سی ای او، ایس ایس جی کے ایم ڈی، سیکرٹری خزانہ صنعت و تجارت کے قائم مقام صدر بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس سے بھی بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائیگی۔