پاکستان اور سری لنکا خطے میں قیامِ امن کے خواہاں ہیں: وزیرِاعظم عباسی

Last Updated On 23 April,2018 08:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا خطے میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کو دفاعی شعبے میں تجربات سے مستفید ہونا چاہیے۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سے کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹننٹ جنرل مہیش سنانائیکے نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے سری لنکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔ سری لنکن کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور فوج کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ سری لنکا پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 

Advertisement