لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کے لیے درخواست پر وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے عابد باکسر کے سسر کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے عابد باکسر کی وطن واپسی کے معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی۔ درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عابد باکسر کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے، درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔