ملتان: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ نواز شریف کو پہلے بھی کہا تھا کہ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو کوئی کھڑا ہوا یا نا ہو، مگر جاوید ہاشمی کھڑ اہو گا۔ ہم نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں نواز شریف کیساتھ کھڑا تھا۔ اگر کہیں چلا گیا تو پھر بھی اسمبلی فلور پر کھڑا ہو کر کہا کہ نواز شریف میرے لیڈر تھے، لیڈر ہیں اور لیڈر رہیں گے۔ اپنی اولاد کو وسعت کر دی ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں سپرد خاک کرنا۔