نوازشریف کے لطیفہ پر وہاں موجود ن لیگی رہنما کھلکھلا کر ہنس پڑے اور سابق وزیراعظم کو داد دیتے رہے
اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیفہ سنایا کہ راجن پور کے ایس پی نے سپاہی سے کہا تھانے میں صفائی نہیں ہوئی، تیرا تبادلہ کر دوں گا، سپاہی نے برجستہ جواب دیا کہ جناب جو مرضی کریں راجن پور کے آگے کوئی تھانہ نہیں اور سپاہی کے نیچے کوئی رینک نہیں۔
نوازشریف کے لطیفے پر احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر موجود ن لیگی رہنما کھلکھلا کر ہنس پڑے اور سابق وزیراعظم کو داد دیتے رہے۔