اسلام آباد: (دنیا نیوز) چودھری نثار نے ٹیکسلا واہ سے بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
چودھری نثار نے این اے 63 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ این اے 63 کی صوبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کرسکتا۔ تاہم ٹیکسلا کے وفد نے اصرار کیا کہ وہ صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑیں۔
واضح رہے کہ چودھری نثار اس سے قبل این اے 59 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔