اسلام آباد: (دنیا نیوز) ووٹ کی عزت کا مطالبہ کرنے والے نے ملک کی عزت داؤ پر لگا دی، ٹویٹر پر ”غدار نواز“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ملک دشمنی پر مبنی بیان کے خلاف صارفین سابق وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلندکرنے والے نواز شریف ملک کو عزت دینا بھول گئے، پاکستان مخالف بیان پر قوم کا شدید ردعمل، ٹویٹر پر ”غدار نواز“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
ایک صارف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ حسن چودھری کے ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ پی ایم ایل این کے تابوت میں نواز شریف نے آخری کیل ٹھونک دی۔
ایک اور صارف نے کا کہنا تھا کہ بھارتیوں زیادہ چیخ و پکار نہ کرو، کچھ عرصہ پہلے ہی نواز شریف جھوٹ بولنے پر نااہل ہو چکے ہیں۔ وقاص خان نے لکھا کہ غیر قانونی دولت بچانے کے لیے نواز شریف کس حد تک جا سکتے ہیں اس کا اندازہ ہو گیا۔