لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد سوشل میڈیا پر آج بھی غدار نواز کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالا ت کا اظہار کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک شخص نے غدار نواز کے ہیش ٹیگ کےساتھ لکھا کہ " ڈئیر بھارت نوازشریف کے بیان پر خوشی منانے سے پہلے یہ یاد کر لو کہ انہیں جھوٹ بولنے پر نااہل قراردیا گیا ہے"۔ ایک اور صارف نے لکھا "جسے بھارت پسند ہے وہ وہیں چلا جائے"۔
نواز شریف کے بیان پر وزیراعلیٰ شہبازشریف اور مریم نواز کے ردعمل میں تضاد بھی صارفین میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بھائی کا کہنا ہے کہ بیان کوغلط طریقے سے پیش کیا گیا جبکہ بیٹی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو کہا بالکل ٹھیک کہا۔